اسلام آباد(ناصرچشتی )نیپرا نے نیشنل اوسط پاورپرچیزپرائس25 روپے 98 پیسے فی یونٹ مقررکردی، آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی خریداری قیمت ایک روپے 2 پیسے فی یونٹ کی کمی ،سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ جاری،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی قیمت خریداری سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ جاری کرد یا ،نیپرا نے آئندہ مالی سال کے لیے نیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس میں ایک روپے 2 پیسے فی یونٹ کی کمی تجویز کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوادیا۔