ابوظبی ( سبط عارف ) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ابو ظبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی کو پاکستان-امارات تعلقات کے فروغ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلالِ قائدِاعظم ایوارڈ پیش کیا۔ یہ اعزاز صدر پاکستان کی جانب سے دیا گیا ہے۔