• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، 156 ارب روپے مالیت کے ضمنی اخراجات کے ساتھ  ضمنی بجٹ منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی ،ایوان نے منگل کو مالی سال25-2024کے لئے 156 ارب روپے مالیت کے ضمنی اخراجات سے کے ساتھ ضمنی بجٹ کی منظوری دیدی ۔اپوزیشن نے ان اخراجات کی منظوری کے خلاف 735کٹوتی کی تحاریک پیش کی تھیں جنہیں ایوان نے کثرت رائے سے مسترد کردیا۔جن اخراجات کی منظوری دی گئی ہے ان میں گورنر سیکریٹریٹ اور صوبائی سمبلی کے چارجڈ بجٹ کے ضمنی اخراجات بھی شامل ہیں ۔ فنانس بل2025بھی بدھ کو سندھ اسمبلی میں کو پیش کیاجائےگا۔
اہم خبریں سے مزید