لاہور(آصف محمود بٹ ) برطانیہ اور پاکستان کے درمیان صحت کے شعبے میں تاریخی تعاون کا آغاز ہو گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد کے ڈی ایچ اے فیز میں 250 بستروں پر مشتمل ایک جدید طرز کا اسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) اور پاکستان کے نجی ادارے نووکئیر کے مابین پہلا باقاعدہ اشتراک ہے، جو سال 2026 تک مکمل ہو کر فعال ہو جائے گا۔جین میریٹ نے کہا کہ برطانوی طبی تجربہ پاکستان منتقل ہوگا ،تربیت یافتہ عملہ براہِ راست انسانی جانیں بچانے کا ذریعہ بنے گا،ہسپتال کی تعمیر کے مقام کا دورہ کرتے ہوئے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان علمی اور طبی مہارت کے تبادلے کی اعلیٰ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے نہ صرف برطانوی طبی تجربہ پاکستان منتقل ہوگا بلکہ تربیت یافتہ عملہ براہِ راست انسانی جانیں بچانے کا ذریعہ بنے گا۔