اسلام آباد ( طاہر خلیل ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے انٹرایکٹو ڈسپلے سسٹم کا افتتاح کر دیاا ، جدید و موثر ڈیجیٹل ذریعہ جو وکلاء اور فریقین مقدمہ کو ضروری معلومات تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدا رت ایک نہایت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری،سپیشل سیکریٹری، سپیشل سیکریٹری(لاء)، پراجیکٹ ڈائریکٹر (پی ایم یو)، ڈائریکٹر جنرل (آئی ٹی) اور ڈپٹی ڈائریکٹر (لاء) نے شرکت کی۔