کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی ونائب امیرجماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے سٹی کونسل میں کے ایم سی کے بجٹ 2025-26کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں صحافیوں کو پری بجٹ پریس بریفنگ اور جماعت اسلامی کی جانب سے پیش کردہ کراچی وژن 2025-30کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کے ایم سی کے موجودہ مالی سال کے بجٹ کو بھی گزشتہ بجٹ کی طرح ناکام بے کار اور اعداد وشمار کا گورکھ دھندا قراردیا ہے اور کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کا کراچی کے لیے کوئی وژن نہیں ہےاس موقع پرپی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حافظ مبشر ،شاہد فرمان ،آفاق احمداور دیگر یو سی چیئرمین بھی موجود تھے سیف الدین نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کا یہ پانچواں بجٹ ہے ٗ دو بجٹ ایڈمنسٹریٹر کے طور پر پیش کرچکے ہیں،بجٹ پر بجٹ آ رہے ہیں شہر تباہی کی طرف جارہا ہے۔