کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو اجلاس روکنے کے خلاف پرنسپل سیکرٹری کی رپورٹ کے بعد کیس نمٹا دیا۔ پرنسپل سیکریٹری نے اپنے جواب میں آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر مکمل طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے قائم مقام گورنر کو مکمل پروٹوکول دیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کے وکیل عابد ایس زبیری پیش ہوئے اور کہا کہ عدالت نے ہمیں سنے بغیر آڈر جاری کیا اویس قادر شاہ کو اجلاس کرنے سے نہیں روکا گیا بلکہ ان کی آمد پر مکمل پروٹوکول کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔