اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے متوسط طبقات کو ریلیف دینے کیلئے متوازن بجٹ پیش کیا، پارلیمان ملکی پالیسی سازی میں ایک فعال اور کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا، اور تمام جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا وقت کی ضرورت ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہار انھوں نے سابق گورنرومرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ نون و سابق سینیٹر ظفر اقبال جگڑا سے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات میں پارلیمان کے مؤثر کردار، جمہوری استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔