• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد کی عدالت نے نیب ٹیم پر حملے کے کیس میں تمام جیالوں کو بری کردیا

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد کی عدالت نے نیب ٹیم پر حملے کے کیس میں تما م جیالوں کو بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول جج و جڈیشل مجسٹریٹ سجاد کھوسوکی عدالت نے نیب ٹیم پر حملے کیس میں نامزد تمام جیالوں کو بری کردیا ہے کیس میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی کے چچازاد ولی جکھرانی،ظفر برڑو،خادم بھٹو،جاوید بروہی،سجاد مستوئی،عابد بھٹی سمیت 17افراد کو نامزد کیا گیا تھا مقدمہ سول لائن تھانے پر پولیس کی مدعیت میں 43/2021کے تحت درج کیا گیا تھاکیس میں نامزد ملزمان کے وکیل مظفررند نے بتایا کہ پولیس الزامات ثابت نہ کرسکی جس کے بعد عدالت نے کیس میں نامزد تمام افراد کو بری کردیا۔
ملک بھر سے سے مزید