کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ایران نے ثابت کردیا ہے کہ اگر مسلم ممالک یکجا ہوجائیں تو فلسطین کا مسئلہ بھی فوری حل ہوسکتا ہے،ایران نے اسرائیل پر ثابت کردیا کہ ایران کوئی آسان حریف نہیں، امریکا نے اس جنگ میں کود کر کے دنیا بھر میں اپنی رسوائی کرائی، ایرانی جوہری تنصیبات کو ختم کرنے کا دعوے کا کوئی ثبوت نہیں دیا جاسکا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس جنگ میں مثالی کردار ادا کیا، پوری قوم نے ایران کے حق میں اپنی محبت کا اظہار کیا،اس جنگ نے پوری دیا کو بتادیا کہ اسلامی ممالک متحد ہوگئے تو نقشہ بدل جائے گا،جنگ بندی میں عراق نے بھی اہم کردار ادا کیا۔