• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ظفر سعید سیفی کو پروفیسر آف ایمرٹس مقرر کرنے کا فیصلہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر سعید سیفی کو پروفیسر آف ایمرٹس مقرر کیا جارہا ہے اس حوالے سے اراکین سنڈیکیٹ سے بائی سرکولیشن منظوری جارہی ہے۔ زرائع کے مطابق ڈاکٹر ظفر سعید سیفی کو وزیر اعلی سندھ کی سفارش پر پروفیسر آف ایمرٹس مقرر کیا جارہا ہے۔ وہ 12جنوری 2001سے لے کر 5-1- 2004 تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔ جامعہ کراچی میں ڈاکٹر پیرزادہ قاسم ڈاکٹر قیصر اور ڈاکٹر عطاالرحمان کو پہلے پروفیسر آف ایمرٹس مقرر کیا جاچکا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید