• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ایف آئی اے کے سخت فیصلے، ٹرانسفر، معطلی، برخاستی

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختان نے ادارے میں بہتری لانے اور اپنی ٹیم بنانے کے لیے سخت فیصلے اپنانا شروع کر دیے ہیں۔ حالیہ دنوں میں کئی اعلی افسران کے تبادلے، ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو نوکری سے برخاست اور 18 افسران کو معطل کر دیا ہے۔ کرپشن کے الزام میں ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد میو کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ کرپشن کے ہی الزام میں 18 افسران کو معطل کر دیا ۔ ابتدائی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر بہاول استو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن جبار مہندرو کے اچانک اور فوری تبادلے کر دیے گئے اور امیگریشن کا چارج عارضی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایچ ٹی سی رابعہ قریشی کو سونپ دیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید