امریکا نے جوہری پھیلاؤ کی روک تھام اور انسدادِ دہشت گردی سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے واشنگٹن سے امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق امریکا کی نئی پابندیوں میں ایران، روس اور میکسیکو کی شخصیات اور تنظیمیں شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق اس میں ایرانی پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے بہروز نمازی اور ان کی کمپنی بھی پابندیوں میں شامل ہیں۔