• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام، فول پروف سیکیورٹی کیلئے اضافی نفری اضلاع کو دیدی گئی، آئی جی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت حیدرآباد،میرپورخاص اور شہیدبےنظیرآباد ڈویژنز میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ڈی آئی جیز نے محرم الحرام کی سیکیورٹی حکمت عملی و لائحہ عمل کے حوالے سے اپنے اضلاع سے متعلق علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی، علماء/اکابرین نے محرم کے موقع پر پولیس سیکیورٹی انتظامات کو لائق ستائش و تعریف قرار دیتے ہوئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ،غلام نبی میمن نے کہا کہ فول پروف سیکیورٹی کے لیئے اضافی نفری تمام اضلاع کے ڈسپوزل پر دیدی گئی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز پولیس اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی سے رابطہ رکھیں۔ تمام ڈویژنل پولیس افسران علماء،ذاکرین و اکابرین کو اندرون اوربیرون شہر پولیس کی سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید