• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی پنجاب کا اساتذہ کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

لاہور (نمائندہ خصوصی) جے یو آئی پنجاب نے لاہور میں اساتذہ کے جاری احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ہم اساتذہ کی مطالبات کی تائید کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ قوم کے معماروں کو سڑکوں پر آکر احتجاج پر مجبور کرنا قوم کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے اور یہ قوم کے ساتھ کھلا مذاق ہے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار نے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نمائشی اقدامات کے بجائے قوم کی فلاح و بہبود کے حقیقی اقدامات کی طرف توجہ کرے تاکہ پنجاب کے عوام کو ریلیف دیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ سکولز کی نجکاری نامنظور کرتے ہیں ہمارا مطالبہ کرتے ہیں لیو انکیشمنٹ اور ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کے رولز میں ترامیم کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں، ان ترامیم کے ذریعے اساتذہ کے ساتھ مزید ظلم و زیادتی کا راستہ کھولا جارہا ہے، اساتذہ کو پے اور سروس پروٹیکشن دیا جائے بغیر پروٹیکشن کے کوئی استاد کیسے اطمینان کے ساتھ اپنا فریضہ سرانجام دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کی کمی کے باوجود اساتذہ کو عدم تحفظ کا احساس تعلیم کے مستقبل کو مزید تاریک بنارہا ہے۔ اساتذہ کے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو جے یو آئی بھی میدان عمل میں نکل سکتی ہے۔
لاہور سے مزید