لاہور(کرائم رپورٹر سے)پنجاب پولیس کے والنٹیرز ان پولیس انٹرن شپ پروگرام کے تحت مختلف جامعات کے 300 طلباء و طالبات پر مشتمل وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد کو سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا گیا اور جدید پولیسنگ، مانیٹرنگ اور ایمرجنسی ریسپانس سسٹمز سے متعلق آگاہی دی گئی۔