اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بروز جمعرات طلب کرلیا گیا ۔اجلاس میں فنانس ترمیمی بل 2025کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس صبح ساڑھے 10بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔