• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرستان میں شہید میجر کی نماز جنازہ، فیلڈ مارشل کی شرکت

راولپنڈی (اے پی پی) میجر سید معیز عباس شاہ شہید کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، اعلیٰ عسکری و سول افسران اور جوانوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ فیلڈ مارشل میجر معیز عباس شہید کی قربانی بہادری او ر حب الوطنی کی اعلی روایتوں کی علمبردار ہے۔ میجر سید معیز عباس جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے تھے ۔37سالہ شہید میجرمعیزعباس کاتعلق ضلع چکوال سے ہے۔
اہم خبریں سے مزید