کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع، خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ شنگھائی اجلاس اعلامئے میں کشمیر اور بلوچستان کا ذکر بھارت کو قبول نہیں تھا۔ڈرافٹ پر 9 ممالک اتفاق کرگئے تھے ۔ بھارت واحد ملک تھا جس نے تحفظات کا اظہار کیا .ہمارا ثبوت پر مبنی اسٹینڈ تھا،بھارت کی ساکھ اس کے حکمرانوں نے خراب کی ہوئی ہے ،میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر دفاع اور سینئر کمانڈر کی غیر معمولی نیوز بریفنگ۔امریکی میڈیا صدر ٹرمپ کے دعوے پر سوال اٹھا رہا ہے۔