• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، اپوزیشن ممبران کی کڑی تنقید، فارم 47 کے طعنے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں جمعرات کے روز وزیر خزانہ اورنگزیب نے فنا نس بل2025ایوان میں پیش کیا تو اپو زیشن کی جانب سے اس پر کڑی تنقید کی گئی ، ایوان نے کثرت رائے سے اپو زیشن کی ترامیم کو مسترد کردیا تاہم اپوزیشن ارکان نے اپنی تقاریر میں بل اور بجٹ پر کڑی تنقید کی اورفارم47 کے طعنے دئیے ، اپوزیشن ممبران لطیف کھوسہ، بیرسٹرگوہر،زرتاج گل، عامر ڈوگر اور دیگر نے کہا کہ بجٹ میں زراعت کو نظرانداز کیا گیا ،کیا ہم نے قرضے لے کر اپنی3 نسلیں گروی نہیں رکھ لیں ؟ ملکی حالات اچھے ہوتے تو لوگ باہر کیوں بھاگتے ؟ملک میں سیا سی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا،ایف بی آر کو گرفتاری کے اختیارات نہ دئیے جائیں۔ سپیکر ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی ۔
اہم خبریں سے مزید