• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے میں ترقیاتی امور ٹھپ، محکموں میں فائلوں کے ڈھیر لگ گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی کے تمام امور ٹھپ ،محکموں میں فائلوں کے ڈھیر لگ گئے،مینٹینش کے کام بھی بند ہوگئے، نئے عارضی اور مستقل ڈی جی کی تعیناتی کیلئے بھاگ دوڑ شروع،مختلف ناموں پر غور ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے الطاف گوہر میمن 14 جولائی2025ء کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہورہے ہیں جس کے باعث انہوں نے فائلوں کی منظوری دینے کام سست کر دیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ گذشتہ کئی روز سے جاری ہے اور معمولی نوعیت کے مینٹینش کے کام بھی بند پڑے ہوئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی کے ڈی اے نے ہر قسم کے متنازعہ امور سے خود کو علیحدہ کررکھا ہے اور انتہائی محتاط انداز سے اپنی ریٹائرمنٹ کا انتظار کررہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید