• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں کال سینٹرز کی اڑ میں بین الاقوامی آن لائن مالیاتی فراڈ کے حوالے سے چھاپے مار کر تین مقدمات درج کر لیے۔ نئے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل وقار الدین سید نے ڈائریکٹر اپریشن ساؤتھ عامر نواز کو ہدایت کی تھی کہ اسلام اباد کی طرز پر کراچی میں بھی کال سینٹرز کے خلاف کاروائیاں کیے جائیں جس پر گزشتہ رات مختلف ٹیموں جس کی سربراھی انسپکٹر افتاب وٹو اور ایک سب انسپیکٹر کر رہے تھے نے تین مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور مقدمہ نمبر 67، 68 اور 66 درج کرتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار کیا۔ اس پورے اپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر احمد ضعیم کر رہے تھے۔ تینوں کال سینٹرز غیر ملکیوں کے ساتھ فراڈ میں ملوث تھے۔ کارروائیوں میں ڈیجیٹل آلات، جعلی دستاویزات، کویتی پولیس کی وردی، اور وزارت داخلہ کویت کی جعلی مہر والا مواد برآمد کیا گیا۔ ملزمان نے IBFT اور ویسٹرن یونین کے ذریعے رقوم وصول کیں۔ ملزمان غیر ملکیوں سے جعلی لاٹریوں کا دھندا بھی کرتے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید