اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے پی ٹی آئی سینئر قیادت کی تھانہ کراچی کمپنی کے دو مقدمات میں بریت کے تحریری فیصلے جاری کر دئیے اور کہا کہ مقدمہ میں ڈیڑھ سو ملزمان کو نامزد کیا گیا مگر فرانزک یا ویڈیو ثبوت موجود نہیں۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں تھانہ کراچی کمپنی کے دونوں مقدمات میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب خان، علی بخاری، شعیب شاہین، عامر مسعود، محمد رفیق اور عامر ڈوگر کو عدم شواہد کی بنا پر شک کا فائدہ دیتے ہوئےبری کر دیا۔