• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحقیق اور جدت سے مقامی اور عالمی چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تحقیق اور جدت کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں، فوڈ سیکیورٹی اور پائیدار توانائی جیسے مقامی اور عالمی چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔جمعرات کو صوابی میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے کانوکیشن 2025 سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کی مجموعی کارکردگی اور دیگر شعبوں میں مثالی خدمات پر خراج تحسین کیا اعلیٰ تعلیم ہمارے ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے.انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے بہترین افرادی قوت ضروری ہے، جی آئی کے جیسے ادارے ایسی افرادی قوت کی مہارت میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں. انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا شعبہ ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی میں کافی حد تک بہتری دیکھنے میں آئی ہے، فری لانسنگ کے شعبے میں ہمارا ملک عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے۔

ملک بھر سے سے مزید