• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، قومی ترقی کا بنیادی جزو ہے، شزہ فاطمہ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اب صرف سہولت نہیں بلکہ ایک لائف لائن اور قومی ترقی کا بنیادی جزو ہے،، ڈیجیٹل ترقی کا خواب تب ہی پورا ہوگا جب ہر شہری کے پاس قابلِ اعتماد اور مستحکم انٹرنیٹ دستیاب ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ایس اے آر بی انڈسٹری راؤنڈٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، وفاقی وزیر نے کہا ، ایس سی او اور یو ایس ایف جیسے ادارے دور دراز علاقوں تک انٹرنیٹ کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کو ممکن بنا کر پاکستان کے ہر شہری تک رسائی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید