• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کا پرچار، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی کڑی نگرانی

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کاپرچارکرنے والےاور فورتھ شیڈول میں شامل افرادکی نگرانی شروع کردی گئی ،راولپنڈی پولیس کا محرم الحرام میں امن وامان /مذہبی ہم آہنگی کی فضا برقراررکھنے کافیصلہ، ایس ایچ اوزکو ہدایات جاری ،محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے امن وامان اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا برقراررکھنے کے لئے سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی کرنے کافیصلہ کیاہے، فرقہ وارانہ دفعات کے تحت درج مقدمات میں ملوث18 اور فورتھ شیڈول میں شامل45 افرادکی خصوصی نگرانی شروع کردی گئی ،ذرائع کاکہناہے سوشل میڈیا کی باالعموم نگرانی کے ساتھ 2022سے اب تک جن 18ملزموں کے خلاف راولپنڈی پولیس نے فرقہ وارانہ مواد سوشل میڈیا پر شئیرکرنے پر مقدمات درج کئے یا ان کے خلاف شکایات درج کی گئیں ان کی خصوصی نگرانی کرنے کافیصلہ کیاگیا ،ان میں تھانہ ٹیکسلاکےرہائشی 3، تھانہ جاتلی کے 2،تھانہ دھمیال کے 2،تھانہ چونترہ کے 2تھانہ مری ،تھانہ صادق آباد،تھانہ چکلالہ ،تھانہ چکری ،تھانہ مندرہ ،تھانہ صدرواہ ،تھانہ واہ کینٹ ،تھانہ کہوٹہ ،تھانہ گوجرخان کے ایک ،ایک ،رہائشی افراد شامل ہیں ،جب کہ فورتھ شیڈول میں شامل راولپنڈی ضلع کے 45افراد کی نگرانی بھی سخت کردی گئی ہے ،اس حوالے سے متعلقہ ایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔
ملک بھر سے سے مزید