• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 افراد نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں 2 افراد نے مبینہ طور پر گھریلوں پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانہ کی حدود اشرف جہانگیر چوک کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 45 سالہ ناصر الدین کے نام سے کی گئی جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ورثا نے واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے دگلستان جوہر تھانہ کی حدود بھٹائی آباد گلی نمبر 12 کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کی ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 20 سالہ راشد محمود کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے تاہم فوری طور پر وجہ کا معلوم نہیں ہوسکا جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید