کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز نے کہا ہے کہ اسکاؤٹس معاشرے میں تمام تر تعصبات اور فرقہ واریت سے بالا تر ہوکر خدمات انجام دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں قدر کی نگا ہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ان خیالات اظہار انہوںنے گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر پر محرم الحرم کے دوران خدمات انجام دینے والے کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے گروپ اسکاؤٹ لیڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ بھر میں نہ صرف مذہبی تہواروں بلکہ ناگہانی آفات و حادثات کے دوران اسکاؤٹس بلا رنگ ونسل ہمہ وقت اپنی خدمات کیلئے تیار رہتے ہیں ۔ اس موقع پر صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر کا کہنا تھا کہ اس سال بھی سندھ بھر میں پانچ ہزار سے زائد اسکاؤٹس محرم الحرام کے دوران مجالس اور ماتمی جلوسوں میں اپنی سروسز دیں گے ۔اجلاس سے نائب صوبائی کمشنر پروفیسر معین اظہر صدیقی ، کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے سیکریٹری آغا طاہر عباس اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔