اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 68 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 32.600 کلو گرام منشیات برآمد کرلی ہے۔حاجی کیمپ ٹرمینل جی ٹی روڈ پشاور کے قریب خاتون کے قبضے سے 2.4 کلو چرس۔ انڈسٹریل روڈ، پشاور کے قریب گاڑی سے 15 کلو افیون ۔منڈی موڑ، اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 13.2 کلو چرس۔ پشاور میں شوگر مل کے قریب ملزم کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کر لی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔