اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وفاقی بجٹ کی منظوری کا آخری مرحلہ بھی جمعہ کے رو زمکمل ہوگیا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔قومی اسمبلی میں ریگو لر اور سپلمینٹری گرانٹس کی منظوری، اپو زیشن کی ہنگامہ،شو ر شرابہ ، اپو زیشن ارکان نے گرانٹس پر بحث میں حصہ نہیں لیا ، وہ مسلسل نعرے بازی کرتے اور حکومتی ارکان گرانٹس کی منظوری دیتے رہے ، قومی اسمبلی نے گزشتہ روز اپو زیشن کی ہنگامہ ارائی اور شو ر شرابہ کے دوران مالی سال 25-2024 اور مالی سال 24-2023 کے لیے ریگو لر اور سپلمینٹری گرانٹس کی منظوری دی ، یہ اخراجات کابینہ کی منظوری سے منظور شدہ بجٹ سے زائد کیے گئے، اپو زیشن کے ارکان نے ان گرانٹس پر بحث میں حصہ نہیں لیا۔