• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک برس قبل فوت ہونے والا FIA افسر بھی 18 افسران کے ساتھ معطل

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے انتظامیہ کے ایک حکم نامے پر ادارے میں سخت افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ایک برس قبل فوت ہونے والے تفتیشی افسر کو بھی 18افسران کے ساتھ معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 2021ء کے درج مقدمے میں مدعی کی جانب سے مبہم اور بغیر ثبوتوں کے الزام لگانے پر 2021سے لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن اور ایف آئی اے افسران کی ملی بھگت اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی انکوائری جاری تھی۔ گزشتہ ماہ 18افسران کو معطل کر دیا گیا جس میں سب انسپکٹر رانا افضل بھی شامل تھے۔

ملک بھر سے سے مزید