• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکاؤنٹس دفاتر عام تعطیل پرآج اور کل کھلے رہیں گے

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی )کے تمام دفاتر رواں مالی سال 2024-25کی کلوزنگ کے باعث(آج و کل ) ہفتہ اور اتوار یعنی28 و 29جون کو کھلے رہیں گے ، مجاز اتھارٹی ملٹری اکائونٹنٹ جنرل کی ہدایت پر اکائونٹس آفیسر (اے این -ون ) محمد بشیر کے دستخطوں سے اس حوالے سے جمعہ کو سرکلر جاری کر دیا گیا ، سرکلر میں کہا گیا ہے ملٹری اکائونٹنٹ جنرل کی ہدایت کے مطابق پی ایم اے ڈی کے تمام دفاتر رواں مالی سال کی کلوزنگ کے باعث عام تعطیل کے دونوں روز کھلے رہیں گے ، اس حوالے سے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید