• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، NCCIA کا آپریشن جاری، مزید چار کال سینٹر پر چھاپے

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد کا آپریشن گرے جو غیر ملکی افراد کے کال سینٹرز سے متعلق ہے وہ اب بھی ایڈیشنل ڈائریکٹر عامر نذیر کی سربراہی میں جاری ہے۔ گزشتہ روز این سی سی آئی اے کی ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مزید چار کال سینٹر پر چھاپے مارے۔ ان چاروں کال سینٹر سے چھ غیر ملکی اور تین مقامی باشندوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ ایک کال سینٹر پر ایک سیاسی پارٹی کے سابق رہنما بھی موجود پائے گئے اور انہوں نے ریڈنگ پارٹی سے کافی بحث اور مزاحمت بھی کی۔ چاروں سینٹرز کو سربمہر کر دیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے بتایا کہ وہ شمالی امریکہ یورپ ایشیا اور دیگر ممالک کے افراد اور اداروں کو ٹارگٹ کر کے فنانشل فراڈ کرتے تھے۔ واضح رہے کہ اسی آپریشن گرے میں چند یوم قبل 180کے قریب غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 80کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ایجنسی کے ایک اعلی افسر کے مطابق سیاسی رہنما کے کردار کے بارے میں مزید دوران تفتیش حقائق سامنے آجائیں گے۔ اسی آپریشن گرے کے طرز پر آپریشن بلیک کراچی میں کیا جا رہا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید