• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی میں نادرا رجسٹریشن سینٹر قائم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پارلیمنٹیرین اور اسمبلی سیکریٹریٹ کی سہولت کے لئےسندھ اسمبلی میں نادرا رجسٹریشن سینٹر قائم کر دیا گیا ،اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے جمعہ کو سندھ اسمبلی کے احاطے میں قائم کیے گئے نئے نادرا رجسٹریشن سینٹر (NRC) کا باقاعدہ افتتاح کیا۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل نادرا کراچی، احتشام شاہد نے اسپیکر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اس موقع پر اسپیکر کے ہمراہ سیکریٹری سندھ اسمبلی جی ایم عمر فاروق اور ڈائریکٹر جنرل میڈیا/فوکل پرسن نادرا، عرفان احمد میمن بھی موجود تھے یہ نادرا رجسٹریشن سینٹر اراکین سندھ اسمبلی اور سیکریٹریٹ کے عملے کے لیے ایک ہی چھت کے نیچے شناخت اور رجسٹریشن سے متعلق سہولیات فراہم کرنے والا ایک مکمل سہولت مرکز ہے۔ سینٹر میں فراہم کی جانے والی خدمات میں شناختی کارڈ (CNIC) کا اجراء، تجدید، ڈپلیکیٹ، ترمیم، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC)، اور نائیکوپ (NICOP) کی سہولیات شامل ہیں۔سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ میں نادرا کی ٹیم کو اس بروقت اور ضروری اقدام پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ سینٹر قانون سازوں اور اسمبلی سیکریٹریٹ دونوں کے لیے سہولت کا باعث بنے گا اور اہم خدمات کو مزید قابل رسائی اور مؤثر بنائے گا تقریب کے دوران اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے بطور علامتی قدم پہلا سروس ٹوکن بھی جاری کیا، ڈائریکٹر جنرل نادرا، احتشام شاہد نے اسپیکر سندھ اسمبلی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس مرکز کے قیام میں تعاون اور سرپرستی فراہم کی۔ نادرا رجسٹریشن سینٹر کا قیام ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی نمائندوں کے لیے خدمات کی فراہمی میں بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
ملک بھر سے سے مزید