بیلہ (نامہ نگار) شہر بیلہ اور اس کے مضافات میں جمعہ کے روز وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا اور پورے دن آسمان پر گھنے سیاہ بادل چھائے رہے ـ شمال مشرقی پہاڑی علاقوں میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں دریائے پورالی اور شہر سے گزرنے والی کھانٹرا ندی سمیت دیگر ندی نالوں میں سیلاب کی سی صورتحال ہے جبکہ گوٹھ اسماعیلانی تا گدور سڑک کے سیلابی ریلے کی نذر ہو جانے کے سبب درجن بھر دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے ـ۔