• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ادارہ جاتی کارکردگی کا جائزہ مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں RIPE معیار کے تحت ادارہ جاتی کارکردگی کا جائزہ مکمل پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ادارہ جاتی کارکردگی کا مکمل اور جامع جائزہ کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ یہ جائزہ 21 اور 23 جون 2025 کو منعقد کیا گیا. جس کی میزبانی کیو ای سی جے ایس ایم یو کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی نے کی۔ اس جائزے کے لیے ایک کمیٹی نے یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں مختلف جامعات سے آنے والے ماہرین شامل تھے۔ کمیٹی نے ادارے کی کارکردگی کو RIPE کے 16 مقررہ معیار کے مطابق جانچا۔ اس ٹیم میں ڈاکٹر اسرار احمد خان (رجسٹرار، بقائی یونیورسٹی)، ڈاکٹر سید وقار الحسن (ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل، سلیم حبیب یونیورسٹی)، ڈاکٹر سعیدہ جنید (ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل، بقائی میڈیکل یونیورسٹی)، اور محترمہ امبرین آصف قریشی (مشیر، انٹیلیکٹ) شامل تھیں۔

ملک بھر سے سے مزید