اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کے علاقے کے کشمیر کالونی میں قتل کے ملزم کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں رضوان خان بڈھا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ، تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں دو دن قبل گاڑی سمیت لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش گورکھپور کے قریب نالہ سے مل گئی،ریسکیو حکام لاش کی شناخت 25 سالہ حسنین معاویہ کے نام سے کی گئی،تعلق گوجر خان سے ہے، نوجوان دو دن قبل پشاور روڈ لین 5 سے گاڑی سمیت لاپتہ ہو گیا تھا نوجوان کےزیر استعمال گاڑی برساتی نالہ سے گزشتہ روز ہی مل گئی تھی، تھانہ دھمیال کے علاقے میں ٹھلیاں کے قریب سڑک پر پڑی ایک نامعلوم شخص لاش ملی ہے جو کسی گاڑی کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہارگیا تھا ، پولیس نے قتل خطا کا مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔