اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے پولیس سے لڑائی کے مقدمہ میں طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو اشتہاری قرار دے دیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران بھی عدالتی طلبی کے باوجود عامر مغل اور ان کا ضامن عدالت پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی ائی اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مغل کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عامر مغل کیخلاف تھانہ رمنا میں پولیس کے ساتھ لڑائی کا مقدمہ درج ہے۔