راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے محرم الحرام 1447ھ بمطابق2025ء کے آغاز پر علماء و ذاکرین،خطباواعظین بانیان مجالس،لائسنس داران عزاداران ماتمی و نوحہ خواں حضرات کے نام پیغام میں کہاکہ آپ آگاہیں کہ ماضی میں نواسہ پیغمبر اکرم امام عالی مقام کی عزاداری کے سبب جہاں اہل بیت کے ساتھ عقیدت میں اضافہ ہواوہیں تمام مسالک و مکاتب کے درمیان محبت و بھائی چارے کو فروغ حاصل ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کا مذہبی آزادیوں کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔