اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )پنجاب ،سندھ ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش مٹھی 53، تھرپارکر 45، اسلام کوٹ 30، ڈہلی 23، کلوئی 22، چھاچھرو 15، نواب شاہ 49، حیدرآباد 43، لاہور سٹی اور گوجرانوالہ 11، راولپنڈی8، ژوب 20 اور لسبیلہ میں 06ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت سندھ ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہاربارش کی بھی توقع ہے۔