اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )نسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نجی کمپنی کے اشتراک سے موٹر سائیکل سواروں کے لئے دو روزہ خصوصی مہم کا آغاز کیا تھا،اس خصوصی مہم میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نےموٹر سائیکل کمپنی کے تعاون سے موٹر سائیکل سواروں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق خصوصی آگاہی فراہم کی ،مہم کے پہلے مرحلے میں شہریوں کو ہیلمٹ ،سائیڈ والے شیشوں،اشارے،ہیڈلائٹ ،پچھلی لائٹ اور سپیڈ میٹر کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات اور اس سے ہونے والے ٹریفک حادثات سے متعلق خصوصی آگاہی فراہم کی گئی ،جبکہ شہریوں کے خراب موٹر سائیکلوں کی مرمت کو بھی یقینی بنایا گیا۔