اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )پاکستان ورکرز فیڈریشن تربت زون ایپکا بلوچستان کے پُرامن ملازمین پر شیلنگ، لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔سرکاری ملازمین اپنے آئینی اور قانونی حقوق کے لیے احتجاج کر رہے تھے، جس پر ریاستی طاقت کا استعمال افسوسناک، غیر جمہوری اور قابلِ مذمت ہے۔