اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر محرم الحرام کے لئے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات، 7000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں گے، سی پی او، ٹریفک پولیس کے 930 سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، 1000 سے زائد رضاکار سیکورٹی میں معاونت کریں گے، محرم الحرام کے دوران 413 جلوسوں کے لئے فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، محرم الحرام کے دوران 1796 مجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔