سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے موقع پر ریسکیو کا ٹوٹل بریک ڈاون نظر آتا ہے جو وقوعہ کی جگہ پر دو دفعہ خالی ہاتھ آئے اور خالی ہاتھ چلے گئے، اس طرح کے واقعات پہلے بھی کے پی کے میں رونما ہو چکے ہیں جو عوامی مسائل سے غفلت کا ثبوت ہیں، ریسکیو کا ٹوٹل بریک ڈاون نظر آتا ہے جو وقوعہ کی جگہ پر دو دفعہ خالی ہاتھ آئے اور خالی ہاتھ چلے گئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز دریائے سوات میں ڈوبنے والے افراد کے اہل خانہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے متاثرہ خاندان پر جو قیامت ٹوٹی ہے کہ ان کے سامنے کھڑے انکے پیارے موت کے منہ میں چلے گئے مگر وہ انہیں بچا نہ سکے، کیا وہاں کے حکمرانوں کے ضمیروں پر کوئی قیامت ٹوٹی ہے کہ نہیں یہ وہ بہتر بتا سکتے ہیں، میری دعا ہے کہ ایسا وقت دشمن پر بھی نہ آئے، ہم لوگ جو ہم حکمران ہیں ہمیں اللہ کی راہ پر چلنے کی توفیق عطا ہو، اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے بجائے عوامی مفادات کا تحفظ کریں، ڈسکہ کے ڈوبنے والے 10 افراد کیلئے گورنمنٹ مرے کالج پرنسپل ندیم قیصر ،پاکستان کارگو کے سی ای او محمد یوسف اور ڈائریکٹر ائیر سیال عامر حمید بھٹی نے دعائے مغفرت کی۔