اسلام آباد( تنویر ہاشمی ،کامرس رپور ٹر ) ایف بی آر نے غیر قانونی سگریٹ سازی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں غیر قانونی سگریٹ کی فیکٹری سیل کر دی اور 20کروڑ روپے مالیت کا تیار شدہ سٹاک اورمشینری ضبط کر لی ، غیرقانونی سگریٹ کی اس فیکٹری سے قومی خزانے کو سالانہ ایک ارب 20کروڑ روپے ٹیکس ریونیو میں نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی نے کراچی کے مضافاتی علاقے ملیر میں قائم غیر قانونی سگریٹ بنانے والی فیکٹری کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ اسکواڈ، آر ٹی او ٹوکراچی/ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی ٹیم نے کراچی کے علاقے ملیر میں واقع غیر قانونی سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔