• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI رہنما منڈی بہاؤالدین سے پشاور جاتے لاپتہ ہوگیا؛ واقعے کی مذمت

اسلام آباد (خبر نگار) پی ٹی آئی رہنما حاجی امتیاز کو منڈی بہاؤالدین سے پشاور پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے راستے سے نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کئے جانے کی اطلاعات ،پاکستان تحریک انصاف نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے  حاجی امتیاز کو فوری طور پر بازیاب کرانے اور اغوا کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا نے کا مطالبہ ۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حاجی امتیاز ایک سیاسی و جمہوری سرگرمی میں شرکت کے لئے سفر کر رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید