اسلام آباد (صالح ظافر)مکہ مکرمہ سے موصول ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق نویں صدی عیسوی، جو تیسری صدی ہجری کے مساوی ہے سے تعلق رکھنے والے قرآنِ مجید کے ایک صفحے کی مقدس شہر میں نمائش کی جا رہی ہے۔ نمائش کے لیے رکھے گئے اس قدیم قرآنی نسخے میں سورۃ مریم کا ایک حصہ شامل ہے۔