اسلام آباد( زبیر قصوری)جعلی ویزے پر تھائی لینڈ جانے کا معاملہ، ایف آئی اے نے ایجنٹ گرفتار کرلیا، ایف آئی اے پشاور کی ٹیم نے جعلی ویزے کے ذریعے شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث مبینہ ایجنٹ نور محمد کو مردان سے گرفتار کرلیا۔دستیاب ریکارڈ کے مطابق بختی روان نامی مسافر کو 28 اگست کو بینکاک سے ڈی پورٹ کرکے پشاور واپس بھیجا گیا۔