اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) آزاد جموں کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم افتخار گیلانی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات کی،نواز شریف نے پہلے 100 دنوں کیلئے اصلاحاتی منصوبہ نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی کے ساتھ شیئر کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق اور رکن اسمبلی عبدالرحمان آرائیں بھی ملاقات میں موجود تھے۔