• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات لیاقت یونیورسٹی کی تنزلی، سیکریٹری یونیورسٹیز، بورڈ و دیگر کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات لیاقت یونیورسٹی کی تنزلی کے خلاف سیکریٹری یونیورسٹیز و بورڈ، پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلیٰ سندھ، وائس چانسلر اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ میں ڈپٹی کنٹرولر امتحانات لیاقت یونیورسٹی کی تنزلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شکیل بیگ لیب اسسٹنٹ کے طور پر بی ایس 7 میں بھرتی ہوئے۔ ترقی کرتے ہوئے 2020میں ڈپٹی کنٹرولر امتحانات تعینات ہوئے۔ ان کی ابتدائی تقرری پر اعتراض ہوا اور انکوائری کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید